مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے دشمن ملک میں بے روزگاری، دیگر مسائل اور عوامی بے اطمینانی پیدا کرنے کے لیے پیداواری عمل کے تسلسل کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ قومی سطح پر کھپت کے طریقوں میں اصلاحات کے ذریعے ایرانی قوم دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام اور ان کی امیدوں کو خاک میں ملا سکتی ہے۔
ملک کی موجودہ صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی کیفیت میں برقرار رہنا نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ ہم جلد از جلد وقار اور طاقت کے ساتھ اس غیر یقینی صورت حال سے باہر نکلیں۔
پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران ایک ایسے خطے میں واقع ہے جو معدنی وسائل اور سونے جیسی قیمتی ذخائر سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق، ’’نہ جنگ، نہ امن‘‘ کی صورت حال کا دانش مندانہ اور واضح حل ملک کے بہت سے مسائل دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ